پیر ضیاء الحق شاہ کی جنوبی افریقہ اور دوبئی کے دو ہفتے کے تبلیغی دورے پر روانگی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم صدر کے مہتمم شیخ الحدیث پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطان پوری اور صاحبزادہ سید شمس الحق ضیائی دو ہفتے کے تبلیغی دورے پر جنوبی افریقہ اور دوبئی روانہ ہوگئے جہاں وہ فنکس‘ ویرلم‘ بنونی‘ جوہانسبرگ اور دیگر شہروں میں ختم نبوت کانفرنسز اور معراج النبیؐ کے موضوع پر مذہبی اجتماعات کے علاوہ مدرسہ ضیائے ملت ڈربن کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے اور وطن واپسی سے قبل دوبئی میں لبیک یارسول اﷲ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔