جڑواں شہر وں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری ہونے والے97موٹر سائیکل بر آمد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے اسلا م آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہر وں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری ہونے والے97موٹر سائیکل بر آمد کر لئے یہ موٹرسائیکل دوران سپیشل چیکنگ قبضے میں لئے گئے تھے ریسکیو15 سے ان موٹرسائیکلوں کے کو ائف چیک کر نے پر معلوم ہوا کہ یہ تمام چوری شدہ ہیں جن کے متعلق متعلقہ اضلا ع کی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے بر آمد شدہ موٹر سائیکل فوری طور پر مالکان کے حوالے کر نے کی ہدایت کر دی وفاقی دارا لحکومت کے تھانوں میں بند موٹر سائیکل جو زیر دفعہ 550ض ف کے تحت مختلف مقامات سے دوران سپیشل چیکنگ کاغذات نہ ہونے پر پولیس نے قبضے میں لئے تھے۔