خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ کی جوڈیشل اجلاس میں شرکت کے باعث 7 کیسزکی سماعت ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ کی لاہور میں جوڈیشل اجلاس میں شرکت کے باعث 7 کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی۔ ہفتہ کو عدالت میںسٹی اٹک کے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم شکیل کے خلاف سماعت 24مارچ ،کلرسیداں کے قتل کیس میں ملزم اسرار کے خلاف سماعت 24مارچ ، ملزم احراف اصغر کے خلاف چواسیدن شاہ کے قتل کیس کی سماعت 31مارچ،چونترہ کے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم گل راز کے خلاف سماعت 19مارچ، تھانہ گنج منڈی کے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم سعید بٹ کے خلاف سماعت 14 مارچ،ملزم عبدالرحمن کے خلاف بارودی مواد کیس کی سماعت21 مارچ جبکہ ملزم عبدالجبار کے خلاف بھی بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمہ کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ۔