عمیر شیراز اور شیخ عبدالمجید عیدگاہ قبرستان میں سپردخاک
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے سرپرست، ممبر ضلعی امن کمیٹی اور سابق صدر نیو صرافہ بازار یونین محمد حلیم شیراز کے جواں سال صاحبزادے محمد عمیر شیراز اور مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے سرپرست شیخ طارق مسعود کے پھوپھا شیخ عبدالمجید کو عیدگاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ زونل خطیب مولانا محمد اقبال رضوی نے پڑھائی اور راجہ محمد حنیف ایم پی اے، فخر زمان عادل، شاہد غفور پراچہ، شیخ محمد صدیق، چوہدری محمد طارق، ندیم شیخ، چوہدری عبدالمجید اور میلاد کمیٹیوں کے عہدیداروں، تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ محمد عمیر شیراز کا ختم قل آج بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ لین نمبر 5 پشاور روڈ اور شیخ عبدالمجید کا ختم قل آج صبح 10 بجے تلسہ روڈ پر ہوگا۔