سابقہ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ پر صرف زبانی جمع خرچ کیا: رائو شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہاہے کہ سابقہ حکمرانوں کے دور اقتدار میں ملک اندھیروں میں ڈوبا ہو ا تھا آج ہر گھر میں بجلی موجودہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو عوام کو 20,20گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑتا تھا سابقہ حکمرانوں کی کرپشن زادہ حکومتوں نے بجلی منصوبوں کیلئے صر ف زبانی جمع خرچ کیا اور اپنی تجو ریاں بھرلی نواز شریف ، شہباز شریف کی قیادت میں توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے پاکستان کی ستر ھ سالہ تاریخ میں نئی مثال قائم کی۔
عمران خان کی زیرقیادت عوام کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے: چودھری لطیف جٹ
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف رائے ونڈ کے سینئر رہنماء چودھری محمد لطیف جٹ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عوام کرپٹ مافیا کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،تحریک انصاف ملک کو کرپشن سے پاک کرکے دم لے گی ، مسلم لیگ ن رشتہ داروں کو نوازنے والی جماعت ہے ،اقرباء پروری نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،مجھے کیوں نکالا کا واویلا کرنے والے نااہل نوازشریف کی رہی سہی بادشاہت الیکشن 2018ء میں ختم ہوجائے گی ،جب ہر طرف سے مجھے کیوں نکالا کا جواب آئے گا ۔