رائیونڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری عملہ تہہ بازاری کو بعض جگہ مزاحمت کا سامنا
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ میں اسسٹنٹ زونل آفیسر اقبال زون طیب مقصود کی سرپرستی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن پوری کامیابی سے جاری ہے ،عملہ تہہ بازاری دن رات مصروف عمل ہے ،اور اس وقت تک رائے ونڈ روڈ ،بیرون تبلیغی مرکز بازار ،للیانی پھاٹک چوک ،سٹی پھاٹک چوک ،فلائی اوور چوک ،مانگا روڈ اور سندر روڈ پر ہرقسم کی چھوٹی بڑی عارضی اور پختہ تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے ،اور اس وقت مذکورہ ٹیم تجاوزات دوبارہ نہ ہونے کیلئے رائونڈ لگاتی رہتی ہیں ،ٹیم کے ارکان کو متعدد مقامات پر شدید ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔