مسلم لیگ ن کا ایجنڈا عوامی خدمت ہے: مرزا جاوید
رائیونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء صوبائی امیدوار وزیراعلیٰ کے مشیر مرزا جاوید نے کہا کہ دوہری شہرت پر ایکشن مگر دن دیہاڑے ووٹوں کی لوٹ سیل کا ایکشن کون لے گا، دھرنا پارٹی خیبر پختونخواہ میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نام نہاد تبدیلی کے بلند و بانگ دعووئوں سے کام نہیں چلتا عوام کی خدمت نہ کرنیوالوں سے عوام بیزار ترقی مخالف اپنے صوبہ کی عوام کا سامنا نہیں کر سکتے پاکستان کی 22 کروڑ عوام کا یہ سا منا کیا کریں گے، ن لیگ کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے۔