شاعر عوام حبیب جالب کی 25 ویں برسی پر تقریب کل 4 بجے الحمرا میں ہوگی
لاہور (پ ر) حبیب جالب میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شاعر عوام حبیب جالب کی یاد میں (بیاد حبیب جالب) کی تقریب کل 4بجے شام الحمراء میں ہو گی صدارت خورشید احمد خان اور ناصر جالب کرینگے مقررین میں انوار الحق پنوں، میاں عزیز الرحمان چن، نوید چودھری، قیوم نظامی، چودھری منظور احمد، افنان بٹ، سید منظور گیلانی، سیف اللہ سیف، اکبر علی خان، افتخار شاہد زاہد ذوالفقار خان، بیرسٹر عامر حسن و دیگر ہونگے تقریب میں جالب کے کلام کو مخدوم جالب و دیگر فنکار پیش کریں گے۔