مکرمی! وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف صاحب آپ نے کئی بار پٹوار خانوں میں اصلاحات کے دعوے کئے اور ان مسائل سے نجات کیلئے بہت سے مثبت اقدامات بھی کئے جو قابل تعریف ہیں لیکن جناب اعلیٰ میں 76سالہ بوڑھا آدمی کئی سال سے اپنی زمین کی درست نشاندہی کیلئے دھکے کھا رہا ہوں اس کیلئے ایک درخواست9ماہ پہلے رمضان کے مہینے میں ACسٹی عبداللہ خرم نیازی اور جناب طاہر فاروق ADCRسے منظور کرائی لیکن مسلسل پٹوار خانے کے چکر لگا رہا ہوں جس کی شکایت کئی بار ACسٹی،ADCRاور متعلقہ تحصیلدار صاحب کو بھی کر چکا ہوں ان کے احکامات جاری کرنے کے باوجود بھی موضع نیاز بیگ کے پٹوار خانے کا عملہ اپنے افسران کے حکم کو بھی خاطر میں نہیں لاتا اور کام کرنے کو تیار نہیں، آپ سے گزارش ہے کہ میری زندگی میں مجھے اس مسئلہ سے نجات دلوا دیں اور پٹوار خانوں کے متعلق شکایات کیلئے کوئی ہیلپ لائن یا کوئی کمپلینٹ سیل قائم کر دیں تاکہ عوام کی آواز آپ تک پہنچ سکے۔(طارق حمید، لاہور(0321-406770)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38