شالیمار: ڈاکوئوں کی فائرنگ شہری جاں بحق‘ پنڈی بھٹیاں میں مزاحمت پر خاتون قتل
لاہور ، پنڈی بھٹیاں (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ تھانہ شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر شہر ی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ معلوم ہو اہے شعیب افتخار نامی شخص کو ڈاکوئوں نے روکا اور جیب میں موجود پیسے دینے کو کہا انکار پر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی اور افتخار کو گولیاں مار 3لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل لے گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے تھانہ لاری اڈہ کے علاقہ میں اختر کے گھر سے 1 لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مسلم ٹائون کے علاقہ میں عرفان کے گھر سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں جاوید کے گھر سے 90 ہزار کی نقدی و موبائل، تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں جمشید کے گھر سے 3 لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ شادباغ کے علاقہ میں سبحان کے گھر سے 2 لاکھ 30 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ میں احسان کے گھر سے 2 لاکھ 75 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات فون لوٹ لیا ۔ شالیمار میں سرفراز، غالب مارکیٹ میں برہان کی گاڑیاں اور نواب ٹائون میں محمود، ہڈیارہ میں محسن، مستی گیٹ میں رضا، جوہر ٹائون میں طاہر اورساندہ میں یاسر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔دریں اثنا پنڈی بھٹیاں میں بائی پاس بند روڈ پر واقع بستی خانہ بدوشاں ہیں ڈکیتی مزاحمت پر خاتو ن کو قتل کردیا۔ خانہ بدوشوں کی بستی میں چار نامعلوم افراد اللہ دتہ کے خیمہ میں داخل ہوئے وہاں پڑے صندوق کو کھولا اس میں پڑے ہوئے مبلغ20 ہزار روپے ڈھونڈنا شروع کر دیئے جس پراللہ دتہ اسکی بیوی کلثوم بی بی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی مبینہ فائرنگ سے اللہ دتہ اور کلثوم بی بی زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں سے کلثوم بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جو کہ شدید زخمی ہونے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔