کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ‘ 4 شہری زخمی‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب‘ کئی چوکیاں تباہ
راولپنڈی (آن لائن) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی اور شہری آبادی پر فائرنگ سے چار شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کردیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے 82 ایم ایم گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھی فوری حرکت میں آتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کے جہنم واصل ہوجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔