نئے عدالتی ہفتہ کیلئے سپریم کورٹ کے 6 بنچوں کی تشکیل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان، مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر12 مارچ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے لیئے6بنچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔، بنچ نمبر1چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال ، جسٹس اعجازلاحسن پر مشتمل ہے ۔ بنچ نمبر2 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر3جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر4جسٹس عظمت سعید اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر5جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہے ۔ بنچ نمبر6جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس طارق مسعود پر مشتمل ہے ۔16مارچ کو بینچوں اور ججوں کی ترتیب تبدیل ہوگی۔