چیف جسٹس کی ہدا یت پر قائم تحقیقاتی کمشن کا مختلف ائرپورٹس کا دورہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر ائیرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی مسافروں کو درپیش مشکلات کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیشن کا مختلف ائر پورٹس کا دورہ۔ لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد رحمان ، جوائنٹ سیکرٹری نصر اللہ خان ،ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل سپریم کورٹ خالد ٹیپو رانا پر مشتمل تین کمیشن نے 3 مارچ کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی‘ 9 مارچ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، کمیشن نے مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات اور سروسز کا جائزہ لیا، غیر ملکی مسافروں کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا، تحقیقاتی کمیشن نے مسافروں سے تحریری شکایات بھی وصول کیں۔ سپریم کورٹ میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن کی حتمی رپورٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پرپیش کی جائے گی۔