براک اوباما اور ان کی اہلیہ نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا،ٹاک اور ریئلٹی شوز تیار کریں گے
واشنگٹن( نیٹ نیوز) سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے وائیٹ ہاؤس سے نکلنے کے ایک سال بعد ایک نیا روزگار ڈھونڈ لیا۔اگرچہ رواں برس مشعل اوباما کی یاداداشتوں پر مبنی کتاب بھی شائع ہوگی، تاہم امریکا میں وسط مدتی انتخابات اور کتاب کی اشاعت سے قبل ہی دونوں میاں بیوی نے ایک نیا کام ڈھونڈ لیا۔اطلاعات ہیں کہ سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما معروف انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس ’نیٹ فلیکس‘ کے شوز کو تیار کریں گے۔اے پی کے مطابق براک اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کے لیے ٹاک اور ریئلٹی شوز تیار کریں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ براک اوباما اور ان کی اہلیہ نیٹ فلیکس کے لیے کس طرح کے شوز پروڈیوس کریں گے، تاہم امکان ہے کہ وہ ہائی پروفائیل سیاسی شوز کو تیاری کریں گے۔فوری طور پر یہ پتہ بھی نہیں لگایا جاسکا کہ سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے پروڈیوس کردہ شوز کب تک تیار ہوں گے اور ان کی نیٹ فلیکس پر کتنی قسطیں نشر کی جائیں گی۔ براک اوباما کے سینیئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ ہمیشہ کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں۔ سیاسی ٹاک شو یا ریئلٹی شو میں عالمی سیاسی تعلقات پر بحث کرنے سمیت اثر و رسوخ رکھنے والے رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔