میوزک بینڈ ”الحمراء ان پلگڈ“ کی شاندار پرفارمنس
لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراءکلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم)میں جاری پاکستان انٹرنیشنل کلےنری فیسٹیول میں لاہورآرٹس کونسل الحمراءکے میوزک بینڈ”الحمراءان پلگڈ“ نے بھرپورپر فارم کیا اور فیسٹیول کے شرکاءکی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراءکیپٹن(ر)عطاءمحمدخان نے کہا کہ گلوکاروں کاپرفارم کرنا ادارے کی شب و روزکی محنت کا ایک تاریخی حوالہ ہے۔اس میوزک بینڈکی تیاری کے پس منظر میں ایک طویل ترجدوجہد پنہاں ہے، کیپٹن(ر)عطاءمحمد خان نے مزید کہاکہ ہماری نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے۔ان صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے اور ان کی استعداد کا رکو بڑھانے میں اگر میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو حوصلہ افزا نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ہم نے نوجوان نسل کو الحمراءکے پلیٹ فارم پرمیرٹ پر موقع دیا۔ انکی حوصلہ افزائی کی، اب الحمراءان پلگڈ کے نوجوان عملی میدان میں عوامی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ اس فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے الحمراءکلچرل کمپلیکس کارخ کیا اور یہاں سجے ہوئے اس میلے کے سٹالز کے خوبصورت سمے سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔واضح رہے کہ الحمراءکے باصلاحےت اور ابھرتے ہوئے فنکاروں نے نہ صرف پاکستان کی موسےقی کی بھرپور نمائندگی کی بلکہ لوک اور روائتی موسےقی کے دل پذےر گےت اور نغمے بھی پےش کئے۔