فاسٹ باﺅلرعمر گل انجری کا شکار، باقی ایونٹ میں شرکت مشکوک
دبئی (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی فاسٹ باو¿لر عمر گل ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ایک عرصے سے انجری کا شکار عمر گل رواں سال پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہیں لیگ کے ابتدائی میچز میں نہیں کھلایا گیا۔سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انہیں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور تجربہ کار باو¿لر نے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کر اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔عمر گل اپنی ٹیم کو اس میچ میں فتح سے ہمکنار تو نہ کرا سکے لیکن عمدہ باو¿لنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ ایک ہی میچ کے بعد انجری کا شکار ہو گئے اور اب کی بقیہ ایونٹ میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے۔ملتان سلطان کے کوچ ڈین ٹام موڈی نے عمر گل کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باو¿لر کے ٹخنے پر ورم آ گیا ہے لیکن ہم ان کا خیال رکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایونٹ کے اختتامی میچز کے دوران وہ ہمیں دستیاب ہوں گے۔