بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کراچی میں فیملیز کا داخلہ فری کردیا گیا
کراچی (پ ر) بحریہ ڈانسنگ فائونٹین بحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور کراچی کے شہریوں مسحورکر رہے ہیں۔ پانی اور لیزر لائٹ کی زبردست ڈانس پرفارمنس ہو رہی ہے اب ہر اتوار شام 7 بجے سے 10 بجے تک بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کے شو منعقد کیے جارہے ہیں۔بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک زبردست اضافہ ہے۔250+فائونٹینز،2واٹر سکرینز،6 لیزر گرین اور 350 LED لائٹنگ پراجیکشنز،2 HD4kویڈیو پراجیکٹرز،180 فٹ بلند فائونٹینزدیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کررہا ہے۔ بحریہ ڈانسنگ فائونٹین دنیا کی بہترین واٹر ونڈرز کے شہرہء آفاق خالقوں کی تخلیق ہے جنہوں نے سنگاپور سینٹوزا،شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک،فیوچرو سکوپ فرانس، دبئی فائونٹین اور دبئی کینال واٹر فال کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔ بحریہ ٹائون میں موجود کارنیول ایریامیں، جہاں دنیا بھر کے مشہور ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ برانڈز اور پاکستان کے تمام چٹ پٹے کھانوں کے سٹالزہیں، بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کے شوز کے موقع پر خوب رونق لگ رہی ہے۔