یقین ہے پی ایس ایل پلے آف میچ ضرور کھیلیں گے : ڈیرن سیمی
دبئی (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ہم ایونٹ میں دوبارہ کم بیک پر یقین رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم نہ صرف پلے آف کھیلیں گے بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے کی بھی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آغاز اور درمیان میں ٹیم میں انجریز ہوئیں لیکن اسے شکست کا بہانہ نہیں بنانا چاہتے۔ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے، اگر پلے آف تک پہنچتے ہیں تو جانتا ہوں پچھلی بار کی طرح اس بار بھی زلمی کے تمام کھلاڑی فائنل کھیلنے پاکستان جائیں گے۔