متحدہ پاکستان نے یو نیو رسٹی ایکٹ میں ترامیم مسترد کردیں
کراچی (خصوصی رپو رٹر) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں یو نیو رسٹی ایکٹ کثرت رائے سے ہونے والی ترا میم کو مسترد کر تے ہوئے اپنے ایک بیان میںکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہو ریت پسند ہو نے کی دعویدار ہے مگر اس کا یہ عمل جمہوریت میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جاتے ہیں نہ کہ اختیارات آمرانہ کے ذریعے سلب کئے جا ئیں ان ترامیم کے ذریعے سندھ کی جا معات کی خو دمختاری چھینی گئی ہے حدیہ کہ داخلہ پا لیسی سمیت متعد د اختیارات جا معات سے واپس لے لئے گئے جس کی وجہ سے جا معات بھی سیا سی آلو دگی کا شکا ر ہو کر تباہ ہو جائیںگی ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کے اس عمل کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھا ئے گی عدالتوں سے رجو ع کر ے گی ضرورت پڑی تو احتجا ج کا راستہ بھی اختیار کر ے گی ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے جمہو ریت میں قانو ن سازی عددی اکثریت کی بنیاد پر نہیں ہو نی چاہئے بلکہ قا نو ن سازوں کے ما بین مباحثہ کے بعد اتفاق رائے پیدا کر کے ہو نی چاہئے رابطہ کمیٹی نے اعلیٰ عدلیہ سے ان جمہو ریت دشمن ترامیم کا از خو د نو ٹس لیتے ہوئے کا لعدم قرار دیں ۔
متحدہ پاکستان