خواجہ آصف سے وزارت واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے وزارت واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ کرپٹ، بدعنوان اور دوسرے ملک کا اقامہ رکھنے والا وزیر خارجہ کسی طور پر قبول نہیں۔ایسے شخص کی موجودگی میں پاکستان کا عالمی سطح پر وقار متاثر ہورہا ہے۔وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل کیا جائے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خواجہ آصف سے فوری طور پر وزارت واپس لے۔