قبائلی خواتین کیلئے بھی قومی اسمبلی اور سینٹ میں نشستیں مختص کی جائیں پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر
پشاور (بیورو رپورٹ) ملک کے دیگر حصوں کی خواتین کی طرح قبائلی خواتین کیلئے بھی قومی اسمبلی اور سینٹ میں نشستیں مختص کروانے کی غرض سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے۔ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والی قانون دان مہرین آفریدی کی جانب سے دائر رٹ میں صدرمملکت‘ وزیراعظم اور وزارت سیفران کو فریق بنایا گیا ہے۔