ڈہرکی: باراتیوں کی گاڑی سے ٹرالر کی ٹکر‘ 3 افراد جاں بحق
ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی میں باراتیوں کی گاڑی سے ٹرالر کی زوردار ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریب نیشنل ہائی وے گائوں باگو بھٹو کے مقام پر گائوں باغ علی مہر سے تعلق رکھنے والے باراتیوں کی ایک گاڑی روڈ پر دولہے والی گاڑی کا انتظار کر رہی تھی کہ پنجاب سے آنے والے ٹرالر نے کھڑی گاڑی کو زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد 45 سالہ چنیسر مہر، 12 سالہ نوجوان ظفر علی مہر اور باغ علی مہر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون شبنم مہر اور ایک بچہ امید علی سخت زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر علاقہ مکینوں نے پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا‘ ڈہرکی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لاشوں کو ڈہرکی سول اسپتال منتقل کیا گیا‘ لاشوں کا بغیر پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ ڈہرکی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں اور لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔
ڈہرکی/باراتی جاں بحق