محکمہ داخلہ خیبرپی کے نے چھ ماہ کے اندر ممنوعہ بور کے کمپیوٹرائز ڈلائسنس بنانے کی پالیسی متعارف کرا دی
ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) محکمہ داخلہ خیبرپی کے نے ممنوعہ بور کے تمام لائسنس ہولڈرز کو چھ ماہ کے اندر کمپیوٹرائز لائسنس بنانے کی پالیسی متعارف کرا دی ہے ‘ جاری کردہ بیان کے مطابق جن شہریوں نے ممنوعہ بور223,222,44سمیت اسلحہ کے لائسنس بنائے ہوئے ہیں وہ نئی مرتب شدہ پالیسی کے مطابق 6ماہ کے اندر کمپیوٹرائز لائسنس کےلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کریں ‘ رابطہ کے بعد متعلقہ ضلعی کمپٹی کی منظوری کے بعد کمپیوٹرائز لائسنس کا اجراءکیا جائےگا۔
ممنوعہ بور لائسنس