برطانوی ہائی کمیشن سلام آباد کے وفد کا دورہ جہلم
جہلم(نامہ نگار)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد کا دورہ جہلم، وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ) ر( عبدالستار عیسانی سے تفصیلی ملاقات۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد سے فورس میرج یونٹ کے سربراہ امیر پٹیل،کونسلر ریجنل مینیجر آپریشن برائے پاکستان اور افغانستان جان ریان، وائس کونسلر آزور راحیل موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرکپٹن ) ر( عبدالستار عیسانی نے وفد کو بتایا کہ جہلم ایک پر امن شہر ہے ، یہاں شرح خواندگی 79 فیصد ہے اور لوگوں میں سماجی مسائل کے حوالے سے اچھی آگاہی پائی جاتی ہے ، تاریحی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ جہلم میں بسنے والے لوگ خوش مزاج ہیں۔