امریکی الیکشن میں یہودیوں‘ یوکرائن یا تاتاریوں نے مداخلت کی ہو گی ہم نے نہیں: پیوٹن
واشنگٹن (اے ایف پی) روسی صدر پیوٹن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہم نہیں امریکی صدارتی الیکشن میں یوکرائن‘ تاتاریوں یا یہودیوں نے مداخلت کی ہو گی۔ این بی سی کو انٹرویو میں کہا آپ نے میرے سمیت یہ کیسے فیصلہ کر لیا۔ شاید امریکہ نے ایسے لوگوں کو گرین گارڈز اور ایسی حرکتیں کرنے کیلئے پیسے بھی دئیے ہوں گے۔ روس صدر پیوٹن نے اعلان کیا ہے امید ہے آئندہ ہفتے الیکشن میں چوتھی بار منتخب ہو جاو¿ں گا۔ لیکن 2024 سے آگے صدر اور اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے آئین میں تبدیلی نہیں کروں گا۔ امریکی ٹی وی این بی سی کیمطابق پیوٹن چینی صدر شی جن پنگ کی طرح تا حیات اختیارات رکھنے کے متمنی ہیں۔