نئی حلقہ بندیوں نے عوام کی مشکلا ت میں اضا فہ کر دیا
جنڈ ( نامہ نگار) معروف سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی مِلک ہارون رمضان آف کانی نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے علاقہ عوام کی مشکلات میں بے حد اضافہ کردیا گیا ہے حلقہ بندیاں اگر عوامی آراء لیکر قا ئم کی جاتیں تو انتہائی بہترتھا جیسے آئے دن انسانوں کی تعداد یعنی آبادیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہاں پہلے زیادہ لو گوں کی مشکلات ومسائل بھی بڑتے چلے جارہے ہیں جہاں کبھی ایک بندے کی سرپرستی میں لوگوں کے جملہ کام سرانجام دئیے جاتے تھے اب وہاں دس سے زائد افراد بھی لوگوں کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے سے قاصر ہیں اس لئے حلقے کم کرنے کے بجائے حلقے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مسائل ومشکلات اور پریشانیوں وتکالیفات سے جلد اور فوری نجات اور لوگوں کی تمام ضروریات انکی دہلیز پر باآسانی پوری کی جاسکیںمِلک ہارون رمضان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ودیگر متعلقہ افسران بالا سے پرزوراپیل کی ہے کہ مرتب کردہ نئی حلقہ بندیوں کو منسوخ کرکے عوامی آراء سے ازسر نو حلقہ بندیاں قائم کی جائیں۔