میونسپل کمیٹی کونسلر ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت چیک کرینگے
گوجرخان (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کونسلر افتخار وزیر نے کہا ہے کہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں بطور چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی شفافیت چیک کرینگے ،اگرقواعدوضوابط کی خلاف ورزی اورناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا تو ذمہ داران کے خلاف کاروائی کیلئے ہر اقدام کرینگے انہوں نے کہا کہ مجھے منصوبوں کی مانیٹرنگ کا چیئرمین مقرر کیا گیا اس بابت مجھے تحفظات تھے کہ ٹھیکیداروں ہی کی پیمائشوں پر اکتفا کیا جارہا ہے اور افسران یا عملہ زحمت گوارہ نہیں کرتے کہ منصوبوں کا جائزہ لیں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری تمام سکیموں کو چیک کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کو مدنظر نہ رکھا گیا اور اس افسر شاہی سے کونسلروں کی بدنامی ہورہی ہے لہذا ہمارا مشن اس بلدیاتی جمہوری نظام کو داغدار ہونے سے بچانا ہے