سپریم کورٹ ’’تین روز تین لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات کی سماعت‘‘
اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میںمسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے حوالے سے تین روز میں توہین عدالت کے مرتکب تین افراد کے خلاف توہین عدالت مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ جبکہ ان میں سے دو وزراء طلال چوہدری اور دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔سپریم کورٹ اور اس کے ججز کے خلاف توہین آمیز بیانات کے دینے پر توہین عدالت کے مرتکب تین افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے جیل سے نکلنے کے بعد دیئے گئے توہین آمیز الفاظ بیان پرتوہین عدالت کیس کی سماعت 12 مارچ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین روکنی بنچ کرے گا۔13مارچ کو توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی جائے گی کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔14مارچ کو توہین عدالت کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی ، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔
تین لیگی/ مقدمات