امریکہ بلو چ علیحدگی پسند تحریک کی حما یت نہیں کر تا ، ایلس ویلز
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ بلوچ علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرتا،ہم سختی سے پاکستان کی علاقائی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں اور بلوچ دراندازی کے حق میں نہیں ہیں ناہی کسی ایسی تحریک کی تائید کرتے ہیںغیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی سینئر اہل کار ایلس ویلز نے واشنگٹن میں یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس تھنک ٹینک میں افغانستان کے حوالے سے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ امریکہ نے فی الحال پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن اور مستقل بنیادوں پر اقدامات نہیں دیکھے۔ امریکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ان کوششوں کے حق میں ہے جو جنرل باجوہ کے اکتوبر دو ہزار سترہ کے دورہ کابل کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے لیے کی گی تھیں۔
ایلس ویلز