چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب قابلیت پر کیا جائے‘ صغیر صدیقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سماجی کارکن صغیر علی صدیقی نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام سینٹرز کوپارٹی پابندیوں سے آزاد کردیں ا وران سے اس بات کا حلف لے لیں کہ وہ کسی سے پیسے لئے بغیر اپناووٹ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ امیدوار کی قابلیت کی بنیاد پر اپنے رب کو حاضر و ناظر جان کر اپناووٹ کاسٹ کریں گے۔ صغیر صدیقی نے کہاکہ پارٹیاں اپنے امیدوار نامزد کردیں۔