ملت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ،اختلافات ختم ہونے چاہئیں ،عباس کمیلی
کراچی(خصوصی رپورٹر) مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے تحت ملت جعفریہ یکجہتی کانفرنس امام بارگاہ شہدائے کربلاء انچولی سوسائٹی میں ہوئی جس سے ملت جعفریہ کے سرکردہ اور نمائندہ جماعتوں کے علاوہ ماتمی انجمنوں کے اراکین اسکاؤٹس گروپس اور دیگر شریک ہوئے کانفرنس سے خطاب کے دوران علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ملت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے،لہٰذا اختلافات ختم ہونے چاہئیں ۔ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی نے کہا کہ انتشار کے بجائے یکجہتی اور وحدت کی بات کی جائے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ مکتب و مسلک کی تقسیم میں الجھنے کے بجائے ہم آہنگی کا قیام ضروری ہے ،مولانا فیاض حسین نقوی نے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ کی بقاء کیلئے متحد ہوکر کام کیا جائے،ایس ایم نقی ،مولانا حسین مسعودی نے ،علامہ رضی جعفری نقوی ،مولانا اختر عباس،شبر رضاء ،علامہ سجاد شبیر ،حسن صغیر عابدی،سہیل مرزا ،شمس الحسن شمسی،ابرار حسن ،علامہ علی کرار نقوی،علامہ ظہیر عباس ،علامہ ظہیر الحسن آفاقی ،علامہ باقر زیدی ،مولانا امیر حسین،تصدق حسین ندیم ،علامہ محمد نقی نقوی،رضی حیدر رضوی،ظفر عباس ،ثروت رضوی ،حسن امام ،علامہ علی عرفان ،ہمایوں مرزا ،راشد رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔