ڈیمو کریٹک الائنس سے مل کر انتخابی امیدواروں کااعلان کرینگے ‘ طارق حسن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد طارق حسن نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں محمد علی جعفری کی رہائش پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) سندھ بھر سے آنیوالے انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی۔ مسلم لیگ (ق) ماضی کی کارکردگی کی وجہ سے ملک بھر بالخصوص سندھ میں بھی کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئیں گے ۔ دوسری جماعتوں سے بھی مشاورت جاری ہے اور ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا اعلان کچھ دنوں میں کریں گے۔ مسلم لیگ (ق) نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے اور رکنیت سازی جاری ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ (ق) کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کنور ارشد علی خان کی سربراہی مین 12رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جس میں نعمت خلجی، محمد صادق شیخ، عبدالقیوم خان، سہیل بیگ نوری، ارقم رضا قادری، رائو آس محمد، افضل بھٹی، فرحان قریشی، امتیاز، اصغر بہاری، نائلہ انعام، عائشہ خان ودیگر بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر رانا سعید، نفیس حیدر، انور شاہ کشمیری، اختر نواز خاں، فریدقریشی، رحیم شاہ، خالد میر، رفعت اعوان ایڈوکیٹ، صفدر غفور، ملک نوید اعوان، عبدالرحمن خانزادہ، واصل خان، عائشہ خان، رانا پروین، ارم خان، لالہ رخ ودیگر نے بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔