مہذب معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار اہمیت رکھتا ہے، راحیلہ حمید درانی
کراچی (لیڈی رپورٹر) کسی بھی مہذب معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اسلام نے عورتوں کو جو احترام اور عزت بخشی ہے اس سے قبل کسی مذہب اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی، ان خیالات کا اظہار اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے یوتھ پارلیمنٹ کے تحت عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا، تقریب کا موضوع '' اب وقت ہے، کہ سماجی خواتین کارکنان شہری اور دیہاتی خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں ''عالمی یوم خواتین پر اس سال ہونیوالی تقریب کا موضوع یواین او کی جانب سے طے شدہ تھا۔تقریب سے طالب لاشاری، شہناز وزیر علی، عالیہ صارم برنی، کرن ناز، ناجیہ اشعر، لیئق احمد، ڈاکٹر حارث احمد، ڈاکٹر تابندہ سروش، یاسمین صبیح اوررضوان جعفرسمیت دیگر نامور شخصیات نے بھی خطاب کیا۔