واٹر لائن کی مرمت ،کئی علاقوں میں آج فراہمی آب بند رہے گی،ترجمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) واٹربورڈ گلشن اقبال اور جمشیدٹاؤن میں پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے کارساز حبیب اللہ روڈ پر 48 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کررہا ہے،اس سبب اتوار کی صبح 3 بجے سے رات 9 بجے تک مذکورہ لائن سے پانی کی فراہمی بند کی جائے گی ، کام کے دوران اسکیم ون کارساز ،امیر خسرو روڈ ،محمد علی سوسائٹی ،شبیر آباد بلاک اے اور بی،کاٹھیاواڑ سوسائٹی،سی پی اینڈ برار سوسائٹی بلاک 7,8 الحمراء سوسائٹی ، ٹیپو سلطان روڈ،منظور کالونی اور کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی سمیت قریبی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی ۔