بھارتی لیورٹرانسپلانٹ کی ٹیم رواں ماہ کراچی آئے گی ‘ ڈاکٹر سعید قریشی
کراچی ( ہیلتھ رپورٹر) پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود نامور بھارتی لیور ٹرانسپلانٹ سرجن سبھاش گیتا اور ان کی ٹیم رواں ماہ کراچی آئے گی اور ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں تین سےچار جگر کی پیوند کاری کے آپریشن کرے گی ‘ آپریشن کے لیے مریض اور ان کے ڈونرز کاانتخاب کرلیاگیا ہے اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہیں ‘ سندھ میں جگر کی پیوند کا ری نہ ہونے کا سب سے بڑا سبب تربیت یافتہ سزجنز اورعملے کی کمی ہے ‘ سندھ میں جگر اور پیٹ کے امراض کی سب سے بڑی وجہ آلودہ پانی کی فراہمی ہے ‘ لوگوں کوچاہیے کہ وہ پانی اُبال کر پئیں ‘ ان خیالات کااظہار ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی نے پاکستان گیسٹر وانٹر الوجی اینڈ لیور ڈیز یزسوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پہلی ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر کانفرنس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد احمد ‘ معروف گیسٹر وانٹر الوجسٹ ڈاکٹر وسیم جعفری ‘ ڈاکٹر لبنیٰ کمانی ‘ڈاکٹر نازش بٹ ‘ ڈاکٹر سجاد جمیل ‘ ڈاکٹر امان اللہ عباسی اوردیگر نے بھی خطاب کیا‘ ڈاکٹر سعید قریشی نے کہا