مالی معاملات کو سہل اورنقائص سے پاک کیا جائے‘ خالد محمود شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے واٹربورڈ شعبہ مالیات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ادارہ کے مالی معاملات کو سہل اور نقائص سے پاک بنایا جائے ،واٹربورڈ ملازمین کی تنخواہوں ،ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی بروقت ادائیگی ہر صورت ممکن بنائی جائے ،شعبہ میں مثبت تبدیلیاں لاکر مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ،غیر ضروری اخراجات پر قابو پانا ضروری ہے، ہدایات نظرانداز کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ مالیات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈی ایم ڈی فنانس و ایچ آر ڈی اینڈ اے معراج الدین ، ڈائریکٹراکاؤنٹس عمران زیدی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس محمد ثاقب اور دیگر نے شرکت کی ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ محدود مالی وسائل میں شہریوں کو سیکڑوں میل دور سے پانی لاکر اس کی مسلسل و منصفانہ تقسیم کو یقینی بنارہا ہے جبکہ شہر سے سیوریج کی نکاسی کا فریضہ بھی ادا کررہا ہے۔