ملتان میں میٹرو بس کا منصوبہ کامیاب ہوگا: غلام حسین شاہد
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ ملتان میں میٹرو بس کا منصوبہ کامیاب ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع حاصل ہونگے۔ مٹرو بس کے منصوبے کے سلسلہ میں مختلف شاہراہوں کا سروے بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر طارق امیر عباسی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر بلال بٹ کے علاوہ دیگر پارٹی رہنما و کارکنان شبیر چوہان‘ منظور کھوسہ‘ را¶ ظفر اقبال بی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی کے والد محمد شریف اور پارٹی رہنما اسلم ہمایوں کے بھائی طاہر اقبال کی وفات پر ان کی رہائش گاہوں پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔