جونیئر افسر کی ایس ای تعیناتی کےخلاف مظفر گڑھ کے واپڈا مزدوروں کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

11 مارچ 2014

ملتان ( نامہ نگار خصوصی) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین( سی بی اے ) مظفر گڑھ سرکل کے عہدیداروں اور واپڈا مزدوروں نے گزشتہ روز چوک نواں شہر پر جونیئر ایکسیئن سیف اﷲ سرانی کی ایس ای مظفر گڑھ سرکل تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ایس ای مظفر گڑھ سرکل کو فوری تبدیل کیا جائے۔ مظاہرہین نے اس موقع پر بینرز کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جونیئر افسر کو ایس ری مظفر گڑھ کرنٹ چارج پر تعینات کرنا میرٹ کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوںنے وفاقی وزیر و وزیرمملکت پانی و بجلی اور چیف ایگزیکٹو میپکو سے مطالبہ کیا کہ جس جونیئر افسر کا سینارٹی پر74 نمبر ہے اس کے باوجود تمام سینئر افسران (ایکسیئن) کو نظرانداز کر کے ایس ای مظفر گڑھ کرنٹ چارج پر تعینات کیاگیا ہے فوری تبدیل کیا جائے۔