جبری جرمانے‘ ترقیوں کی بندش‘ چھٹیوں پر پابندی‘ اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

11 مارچ 2014
جبری جرمانے‘ ترقیوں کی بندش‘ چھٹیوں پر پابندی‘ اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کے زیراہتمام تعلیمی افسران کی جانب سے اساتذہ کےخلاف تادیبی کارروائیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت رانا اسلم ساغر اور طیب بودلہ نے کی۔ مظاہرین نے محکمہ تعلیم افسران کی پالیسیوں کو غیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے ان کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اساتذہ رہنما¶ں کا کہنا تھا کہ افسران نے معمولی باتوں پر اساتذہ کو جرمانے‘ سالانہ انکریمنٹس کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کے بھی منافی ہے اور سروس رولز کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جبکہ دوسری جانب اساتذہ کے ترقیوں کے کیسز تعلیمی افسران کی غفلت کی وجہ سے زیرالتوا ہیں جس سے اساتذہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ اساتذہ رہنما¶ں نے مانیٹرنگ سیل کی فرضی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی سی او ملتان سے مانیٹرنگ اہلکاروں کی بوگس کارروائیوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔