واٹر ورکس‘ چمڑے کے 10 گودام سیل‘ شیر شاہ روڈ سے تجاوزات کا صفایا

11 مارچ 2014

ملتان(   خبر نگار خصوصی)ڈی سی او زاہد سلیم گوندل کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اشفاق الرحمن کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے واٹر ورکس روڈ پر چمڑے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے 10 گوداموں کو سیل کر دیا ہے اور شیر شاہ روڈ پر تجاوزات کا صفایا کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اشتیاق الرحمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واٹر ورکس روڈپر چمڑے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو طویل عرصے سے انتباہ کیا جا رہا تھا کہ وہ شہر سے اپنا کاروبار سمیٹ کر انڈسٹریل اسٹیٹ شفٹ ہو جائیں کیوں کہ چمڑے کے کاروبارکی وجہ سے شہر میں تعفن پھیل رہا تھا اور مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا تھا ۔ اینٹی انکروچمنٹ سکوارڈ سربراہ اشفاق الرحمن نے کہا کہ ملتان شہر میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔