خواجہ محمد عبیداﷲ ملتانی کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں

11 مارچ 2014

ملتان( نامہ نگار خصوصی) عظیم روحانی پیشوا‘ جیدعالم‘ محقق اور مصنف حضرت خواجہ محمد عبیداﷲ ملتانیؒ خاصے والے پیر کا 130 ویں سالانہ عرس کی تقریبات گزشتہ دربار چشتیہ عبیدیہ قدیر آباد ملتان میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ سجادہ نشین صاحبزادہ محمد ابراہیم نے محفل نعت سماع کے بعد دعا مانگی۔ اختتامی تقریبات میں صاحبزادہ سلیمان ابراہیم‘ صاحبزادہ مفتی عبدالقوی‘ صاحبزادہ ناصر میاں اور قاری حق نواز سعیدی کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد ن شرکت کی۔ مقررین نے حضرت خواجہ عبیداﷲ چشتی ملتانیؒ کی روحانی‘ تعلیمی‘ تبلیغی اور تدریسی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔