سی این جی کی فراہمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں کی من مانے کرایوں کی وصولی: حکام خاموش

11 مارچ 2014
سی این جی کی فراہمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں کی من مانے کرایوں کی وصولی: حکام خاموش

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹرز نے سی این جی کی فراہمی کے باوجود کرائے کم نہ کئے۔ دھڑلے سے من مانے کرائے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر افسران خاموش تماشائی بنے رہے۔ نوائے وقت موبائل فورم سے گفتگو کرتے ہوئے غلام رسول اور امیر الدین محمد ابراہیم نے بتایا کہ پٹرول کی قمیتوں میں اضافہ پر کرائے بڑھا دئیے جاتے ہیں اور قیمتیں کم ہونے پر بھی کرائے جوں کے توں رہتے ہیں۔ علی سعود‘ اﷲ بخش‘ قاری رضوان نے کہا کہ مسافروں نے ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی و دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی فراہمی کے دنوں میں ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔