سانحہ تھر کی ذمہ دار حکومت ہے: ڈاکٹر روبینہ
ملتان ( خاتون رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے سانحہ کی اصل ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے جو عوام کے مسائل سے غافل ہو کرناچ گانوں اور میلوں ٹھیلوں پر عوام کے خون پسینے کی کمائی لٹانے مصروف ہے۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر خواتین کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ قیامت ٹوٹی سانحے کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں برابر کی ذمہ دار ہیں۔ یوں تو یوتھ فیسٹیول کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن تھر کے عوام کو کس بات کی سزا دی گئی آج اس سوال پر حکمرانوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے اور یہی نہیں بلکہ اب بھی متاثرین لے لئے امدادی سامان اور خوراک کی ترسیل میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔