مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی: مجموعی سودوں کی مالیت میں56فیصد اضافہ

11 مارچ 2014
مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی: مجموعی سودوں کی مالیت میں56فیصد اضافہ

لاہور( کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی رہی اور مجموعی سودوں کی مالیت 56 فیصد اضافے سے 6ارب95کروڑ  80لاکھ روپے رہی اور سودوں کی تعداد26847 رہی۔ پی ایم ای ایکس انڈکس0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 3258 کی سطح پر بندہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.35 ارب روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.324 ارب روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 28.6کروڑ روپے رہی۔