3برسوں میں5387ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا: ایف بی آر
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر کے مطابق3 سال میں مجموعی طور پر5387 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ ٹیکس محاصل میں سندھ کا حصہ سب سے زیادہ3035 ارب روپے رہا۔ خیبر پی کے سے3 سال میں89 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ پنجاب میں3 سال کے دوران2196 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ بلوچستان سے 3 سال میں67 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو خصوصی ایریاز کا درجہ حاصل ہے۔