مِڈل ایسٹ اور افریقہ میںSUBWAY کی جانب سے 500ریسٹورانٹس کا قیام
دبئی ( پ ر)گزشتہ کئی سالوں سے SUBWAY دنیا بھر میںمختلف مقامات پر ریسٹورانٹس کے قیام کے ذریعے لوگوں کو بزنس کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔SUBWAY نے بہت تیزی سے مِڈل ایسٹ اور افریقہ کے خطے میں500 ریسٹورانٹس کے قیام کو ممکن بنایا ہے۔اس کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ2011 کی گرمیوں میں 300 مختلف مقامات پر SUBWAY ریسٹورانٹس کا قیام مکمل کیا گیا جبکہ تقریباً چار سال سے بھی کم وقت کے عرصے میںاس چین میں 200 مزید ریسٹورانٹس کا اضافہ پایا گیا۔مختلف مقامات پر پھیلائے گئے اس وسیع نیٹ ورک کے باعث SUBWAY کا شماردبئی اور کویت کے سب سے بڑے فوری سروس فراہم کئے جانے والے ریسٹورانٹس میں کیا جاتا ہے ۔