کراچی میں اے سی سی اے کے نئے ممبران اور ہائی اچیورز تقریب کا انعقاد

11 مارچ 2014

لاہور ( پ ر)سندھ ریجن سے اے سی سی اے کے 214نئے ممبران اور 17فاتحین کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے اے سی سی اے کراچی میں اے سی سی اے نئے ممبران اور ہائی اچیورز تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں نئے ممبران جنہوں نے 2013کے دوران ممبر شپ مائل سٹون حاصل کیا، ان کے ساتھ ساتھ 2012دسمبراور 2013جون امتحانی سیشن کے عالمی اور قومی سطح کے پلیس ونرز کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی خالد ملک کے ساتھ ساتھ ایمپلائرز ، ممبران ، پلیس ونرز ، والدین اور منظور شدہ لرننگ پارٹنر کی شرکت نے تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔