جوہر ٹائون پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے، ڈاکوئوں کی شناخت ہو گئی

11 مارچ 2014

لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹائون کے علاقہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مبینہ مقابلے میں سی آئی اے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ہو گئی ہے ۔ ہلاک ہونے والوں میں شجاعت عرف گڈو ،خالد عرف خالدی اور رضوان عرف منو شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق تین افراد ڈاکو تھے۔ جو مخالفوں سے بھاری رقوم لے کر قتل کرنے والے اجرتی قاتل اور درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک ملزم  تھے ۔