سبزہ زار:3 افراد نے لڑکی اغوا کر لی

11 مارچ 2014
سبزہ زار:3 افراد نے لڑکی اغوا کر لی

لاہور(نامہ نگار)سبزہ زار کے علاقہ میں تین افراد نے محنت کش کی جوان سا لہ بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ لیاقت چو ک کے رہا ئشی محمد ر یا ض کی 18سا لہ بیٹی نا درہ گھر کے با ہر گلی میں سبزی لینے کے لئے نکلی تھی کہ اسے محلے کے تین نوجوانوں نعیم اور و سیم وغیرہ نے اسے اغوا ء کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔