ٹریفک وارڈن کے تشدد سے شہری زخمی

11 مارچ 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈیوس روڈ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے دوران ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشد د سے شہری شدید زخمی ہو گیا جبکہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سے صرف تکرار ہوئی معلوم ہوا ہے  ڈیوس روڈ کے قریب پریس کلب کے باہر احتجاج سے ٹریفک جام ہو گیا جبکہ ٹریفک وارڈن اس دوران ٹریفک کی روانگی رواں دواں رکھنے کیلئے کشاں تھے اسی دوران موٹر سائیکل نمبر 2262 پر سوار بینک آف پنجاب کا ملازم عابدوہاں سے گزر رہا تھا  اچانک ٹریفک وارڈن طلال نے اس آگے جانے سے منع کیا جس پر دونوں میں تکرار شروع ہو گئی جبکہ ٹریفک نے مبینہ طور پر عابد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شدید زخمی کر دیا ۔